ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ریلائنس جیو اور دوسری بڑی کمپنیوں کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے درمیان ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی بھارتی ایئر ٹیل کے صدر سنیل بھارتی متل نے یہ تسلیم کیا کہ ریلائنس جیو کی طرف سے دیے جا رہے مفت آفر سے یہ صنعت تباہ ہو جائے گي۔
مسٹر متل نے یہاں ایئر ٹیل پے بینک کےرسمی آغاز کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت
میں اعتراف کیا ہے کہ ریلائنس جیو کے مفت آفر تمام ٹیلی کام آپریٹروں پر اثر انداز ہواہے، لیکن ان کی کمپنی پر اس کا اثر کم ہے کیونکہ اس کے صارفین کی تعداد بڑی ہے اور ان کی کمپنی نے بھی متعد د نئے آفر پیش کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مفت آفر کی پیشکش سے بہت سی چھوٹی چھوٹی ٹیلی کمپنوں کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا اور محض تین چار بڑی کمپنیاں ہی باقی رہیں گی۔